
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کا پہلا “سپر مون” کل شام دیکھنے کو ملے گا۔
ترجمان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سپر مون کل شام 8 بجکر 47 منٹ پر (پاکستان معیاری وقت کے مطابق) ظاہر ہوگا۔
ماہرین کے مطابق یہ سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا اور عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ رواں سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے محض 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔ اس کے علاوہ 2025 میں مزید دو سپر مون 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی آسمان پر جلوہ گر ہوں گے۔
کل کا سپر مون سیارہ زحل کے قریب بھی دیکھا جا سکے گا۔ فلکی ماہرین کے مطابق آج اور کل شام زحل چاند کے بائیں (مغربی) جانب نمایاں نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News