
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے خوشگوار اور گرمجوش ملاقات کی، جس میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک ہوئے۔
صدر محمود عباس نے پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کو سیاسی و سفارتی سطح پر مسلسل حمایت دینے پر دلی شکریہ ادا کیا اور اسے غیر متزلزل برادرانہ تعاون قرار دیا۔
ملاقات ایک غیر رسمی ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے قبل باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر محمود عباس نے پاکستان اور فلسطین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام ان تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے غزہ کے بہادر عوام کو گزشتہ برسوں کے دوران صبر، استقامت اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے نہ صرف خطے میں پائیدار امن بلکہ فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News