کراچی: گلشن معمار میں گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے کی کوشش کرنے والے باپ دیوار گرنے سے جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق گلشن معمار کے افغان کیمپ میں گھر کی دیوار گرنے سے افغان شہری جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت محی الدین کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ہی گھر کی چھت توڑ کر سریا نکال رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اچانک دیوار گرنے سے محی الدین اور اس کا بیٹا ملبے تلے دب گئے، واقعے کے وقت وہاں کوئی سرکاری مشینری کام نہیں کر رہی تھی۔
لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
