
کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آغا سراج درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس-9 شکارپور پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نشست پی ایس-9 شکارپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر تک جمع کروا سکیں گے، جبکہ اسکروٹنی کا عمل اور اعتراضات کی سماعت مقررہ شیڈول کے تحت مکمل کی جائے گی۔
آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے، جن کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News