Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا

ممبئی : ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی شائقین میں غم و غصہ بڑھنے لگا ہے اور شائقین اپنی ٹیم کو چوکر قرار دینا شروع ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی وومن ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔

اہم ایونٹ میں یہ بھارت کی مسلسل تیسری شکست ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ٹیم کو خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی چوکر ٹیم قرار دے رہے ہیں۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز بنائے، جس میں کپتان ہیدر نائٹ نے91 گیندوں پر 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جواب میں بھارتی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا سکی۔

یہ میچ آخری اوور تک اعصاب شکن رہا مگر آخرکار انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، سنسنی خیز میچ میں 4 رنز کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

Advertisement

بھارت کی اس تیسری لگاتار شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کافی برہم اور افسردہ دکھائی دیے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل میں کیا۔

صارفین نے کپتان ہرمن پریت کور پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کو “خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی چوکر ٹیم” (یعنی جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے والی ٹیم) قرار دیا، اس سے قبل بھارتی وومن ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست کھا چکی ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ دل توڑ دینے والا لمحہ ہے، سمرتھی کا آؤٹ ہونا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا، جب میں اور مندنہ بیٹنگ کر رہے تھے تو سب کچھ قابو میں تھا، مگر آخر میں ہم ہدف تک نہ پہنچ سکے۔”

ہرمن پریت نے مزید کہا کہ جب آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور آخری پانچ، چھ اوورز منصوبے کے مطابق نہیں ہوتے تو بہت برا محسوس ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر