 
                                                                              کراچی میں ای ٹریفک چالان کے نظام کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جب حیدرآباد کے شہری سیف اللہ خان کو کراچی کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک غلط ای چالان موصول ہوا۔
سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں موجود گاڑی کی تصویر اور نمبر پلیٹ ان کی گاڑی کی نہیں ہے، حالانکہ نمبر پلیٹ ان کی گاڑی کی ہے۔

سیف اللہ خان نے بتایا کہ انہیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر دس ہزار روپے کا چالان بھیجا گیا، حالانکہ جس تاریخ پر چالان کیا گیا اس دن ان کی گاڑی حیدرآباد میں موجود تھی اور نہ ہی وہ کراچی گئے تھے۔
شہری نے مزید کہا کہ نہ صرف گاڑی کا ماڈل بلکہ نمبر پلیٹ بھی مختلف ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ چالان غلطی سے بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 