کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں واقع ٹائروں کے ایک گودام میں کل رات 2 بجے آتشزدگی کا بڑا واقعہ پیش آیا، جس میں بڑی تعداد میں پرانے ٹائر موجود تھے۔
فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 10 سے زائد فائر ٹینڈرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ نے شدت اختیار کر لی ہے کیونکہ گودام میں موجود ٹائروں کے باعث آگ بہت تیزی سے پھیل گئی۔
ریسکیو حکام نے واٹر بورڈ سے مدد طلب کی اور واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور واٹر کارپوریشن نے جائے وقوعہ پر پانی کے ٹینکر روانہ کر دیے ہیں تاکہ فائربریگیڈ کی مدد کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا جا رہا ہے اور اس پر مکمل قابو پانے تک فائربریگیڈ کو واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔
فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی کوششیں جاری ہیں اور اس وقت 10 سے زائد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ میں موجود قابل اشتعال مواد کے باعث اس میں شدت آئی ہے، تاہم اس وقت تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
