
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ امن معاہدے کے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا غزہ میں خون بہتا رہے؟ بچے بھوک سے مرتے رہیں؟
انھوں نے بتایا کہ معاہدہ خراب ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، پانچ عرب ملکوں نے یقین دلایا ہے کہ حماس معاہدے کو قبول کرلے گی اور معاہدے کی مخالفت نہیں کرے گی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حماس کئی نکات پر آمادہ ہو چکی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے بھی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست چمکانے کے لیے بلا وجہ تنقید کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ “کیا خون بہتا رہے؟ بچے بھوک سے مرتے رہیں؟”۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد خطے میں امن قائم کرنا اور بے گناہ جانوں کو بچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News