
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو جاری ویمنز ورلڈ کپ میں صرف شرکت کی بنیاد پر ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 کروڑ 81 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس مرتبہ ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔
بھارت اور سری لنکا میں جاری ایونٹ کے لیے کل انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔
اس بار ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر کا خطیر انعام دیا جائے گا، جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں حیران کن طور پر 239 فیصد زیادہ ہے۔
رنر اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر دیے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو فی کس 1.12 ملین ڈالر بطور انعام ملیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج میں شریک ہر ٹیم کو بطور شرکت فیس 250,000 ڈالر دیے جائیں گے جس سے دنیا بھر کی خواتین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور کھیل میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News