Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

Now Reading:

چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

 چمن بارڈر پر واقع بابِ دوستی مکمل طور پر اپنی اصل حالت میں بحال ہے، اور افغان طالبان کے جانب سے کیے گئے تباہی کے جھوٹے دعوے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) نے چمن سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جس کا مقصد موجودہ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینا اور پاک فوج کے جوانوں کو حوصلہ افزائی فراہم کرنا تھا۔ دورے کے دوران بابِ دوستی کی مکمل سالمیت کو بھی یقینی بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان ریجیم کے سرکاری ترجمان نے گزشتہ روز بابِ دوستی کو تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، تاہم درحقیقت افغانستان کی جانب کا گیٹ طالبان نے خود بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا تھا تاکہ پراپیگنڈہ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان مذہب کے نام پر جھوٹے پروپیگنڈے اور منافرت پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، جسے سیکیورٹی فورسز بخوبی ناکام بنا رہی ہیں۔

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی سخت نگرانی اور موثر حکمت عملی کی بدولت سرحدی علاقوں میں مکمل امن و استحکام برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر