Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

Now Reading:

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن اور کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے, پیٹرول پر فی لیٹر فریٹ مارجن 2 روپے 4 پیسے بڑھایا گیا جس کے بعد یہ 6 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 8 روپے 69 پیسے ہوگیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی میں بھی 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم پیٹرول پر کاربن لیوی 2 روپے 50 پیسے اور پیٹرولیم لیوی 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول پر ڈسٹری بیوشن مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار ہیں۔

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر بھی فریٹ مارجن میں 2 روپے 9 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جو 4 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 2 روپے 75 پیسے بڑھائی گئی جبکہ ایکسچینج ریٹ کے فرق میں 1 روپے 12 پیسے کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل پر 32 پیسے ایکسٹرا مارجن بھی عائد کیا گیا ہے۔

تاہم ڈیزل پر کاربن لیوی، ڈسٹری بیوشن مارجن اور ڈیلر مارجن کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

Advertisement

 ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ براہ راست عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر