Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری

Now Reading:

غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ شہر میں تباہ شدہ عمارات کا ملبہ ہٹانے کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ امدادی سامان سے بھرے متعدد ٹرک رفح اور کریم ابوسالم سرحدی راستوں سے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے سامان کے ہمراہ واپس اپنے گھروں کی طرف لوٹنے لگے ہیں۔

شہر میں ہر طرف تباہی کے منظرنامے موجود ہیں، تاہم اب بلڈوزر ملبہ صاف کر رہے ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے محفوظ حصوں تک پہنچ سکیں۔

غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تازہ فضائی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ شہر کے 41 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور مجموعی طور پر 80 لاکھ مکعب میٹر ملبہ شہر میں موجود ہے۔

ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق کھلنے والی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے درجنوں امدادی ٹرک خوراک، ادویات اور ایندھن لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، اور معاہدے کے تحت روزانہ سینکڑوں ٹرکوں کی آمد متوقع ہے۔

Advertisement

ادھر مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کی شرکت کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے بالا کرشنن راج گوپال نے کہا ہے کہ غزہ کی دوبارہ تعمیر ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہوگا، اور اسرائیل کو فوری طور پر بے گھر فلسطینیوں کو خیمے اور عارضی رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی غزہ کا دورہ کیا اور امن قائم کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر