
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ (بیکن ہاؤس) کے درمیان نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ معاہدہ طے پا گیا۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہونے والی پروقار تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمانِ خصوصی تھے۔ معاہدے پر پی سی بی کے سی او او سمیر احمد اور بیکن ہاؤس کے سی ای او قاسم قصوری نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، جو تین سال تک جاری رہے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دے سکیں گے، یہ شراکت داری ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
تقریب میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا، جبکہ بیکن ہاؤس کی جانب سے علی احمد خان، فیصل نثار، سیدہ ارم نقوی اور تانیا ملک نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News