Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

Now Reading:

فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟

پاکستان کی ویمن ٹیم کی کپتان اور فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سے پردہ اٹھا دیا۔

ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وکٹیں نہ ملنے پر ملنے والے اہم مشورے سے متعلق شائقین کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی وکٹیں نہیں مل رہی تھیں تو والدہ نے کہا کہ شاداب خان کو گگلی پر وکٹیں مل رہی ہیں تم بھی گگلی ہی  کرو۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا نیا شیڈول جاری

فاطمہ ثنا نے کہا کہ والدہ کو بتایا کہ میں فاسٹ بولر ہوں میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح ہوں، فاسٹ بولر بھاگ کر آتے ہیں پھر گیند کرتے ہیں اور شاداب خان کھڑے کھڑے بولنگ کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے سری لنکا میں موجود ہے اور پہلے میں گرین شرٹس کو بنگلادیش سے شکست ہوئی۔

قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بھارت سے کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا تربیتی سیشن کولمبو میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ۔

کولمبو میں بارش کی وجہ سے آج آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ بھی منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر