
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں توانائی کے نئے ذخائر دریافت کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 کنواں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، کنویں سے یومیہ 22.5 ملین مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہوگا۔
ترجمان کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 کنواں 30 جون 2025 کو کھودنا شروع کیا گیا تھا اور اسے 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ یہ نئی دریافت ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ کرے گی اور مقامی وسائل کے استعمال سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا۔ مزید برآں، اس دریافت سے تیل اور گیس کے درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News