Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات

Now Reading:

شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات

کراچی : شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں رواں سال کے صرف 290 دنوں میں 10 ہزار سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان حادثات کے نتیجے میں 680 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 10,200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں جانبحق ہونے والوں میں 527 مرد، 71 خواتین اور 82 بچے شامل ہیں۔ شہر میں رات گئے پیش آنے والے دو بڑے حادثات میں لیاقت آباد اور ماڈل کالونی میں مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لیاقت آباد کے حادثے میں جانبحق ہونے والا شخص آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور جڑواں بچوں کا باپ تھا، جس کی موت نے اہلِ خانہ کو غم میں مبتلا کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق قاتل ہیوی ٹریفک سے ہونے والی اموات میں 201 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں جان گنوانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، جبکہ پیدل چلنے والے دوسرے اور دیگر گاڑیوں کے سوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ بسوں سے 25 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوئے، منی بسوں سے 11 افراد، کوچز سے 6، ٹرک اور مزدا سے 18، ٹریلرز سے 78، ڈمپرز سے 36 ، واٹر ٹینکرز سے 45 اور آئل ٹینکرز سے حادثات میں 6 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

شہری حلقوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کا ناقص نظام، ہیوی ٹریفک کی بلا روک ٹوک آمدورفت، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ناکافی نفاذ ان حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔

پولیس اور ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور ہیوی ٹریفک پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، بصورتِ دیگر شہریوں کی زندگیاں اسی طرح سڑکوں پر برباد ہوتی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر