Advertisement
Advertisement
Advertisement

واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان

Now Reading:

واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان

واپڈا حکام نے حب کینال کو مرمتی کاموں اور تفصیلی سروے کے لیے 48 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق یہ بندش 28 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم نے اس حوالے سے کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام کو تفصیلی طور پر آگاہ کردیا ہے، جب کہ باضابطہ مراسلہ ارسال کرکے حب کینال کی بندش کا شیڈول بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

واپڈا کے مراسلے کے مطابق یہ بندش حب ڈیم سے ایکس ریگولیٹر تک مرمتی و بحالی کے کاموں کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ حب کینال کی بندش کے دوران ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر رہے گی۔

Advertisement

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق پانی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوتے ہی شہریوں کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر