
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آخری لاش کی واپسی تک تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو تمام لاشیں فوری طور پر حوالے کرنا ہوں گی، بصورت دیگر معاہدہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک جتنی بھی لاشیں اور قیدی بازیاب کیے گئے، وہ تمام اسرائیل کے حوالے کر دیے گئے ہیں، اور جنگ بندی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورے کیے جا چکے ہیں۔ تاہم حماس کے مطابق باقی لاشوں کی تلاش کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ تل ابیب حکومت جنگ بندی معاہدے کی اگلی پیش رفت کو لاشوں کی حوالگی سے مشروط کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News