Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو

Now Reading:

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی جس دوران آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ چند دنوں سے سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے تناظر میں آج ایوانِ صدر میں یہ اہم بیٹھک منعقد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، آئندہ کی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس کے دوران اتحادی قیادت نے حکومتی معاملات میں باہمی مشاورت کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لیے مربوط اقدامات پر اتفاق کیا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملاقات مکمل ہونے کے بعد ایوانِ صدر سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر