
افغان سرحدی حدود کرم سے افغان طالبان اور خوارج کی جانب سے ایک بار پھر پاک فوج پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
یہ اطلاعات سیکیورٹی ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹیں بری طرح متاثر ہوئیں، جہاں آگ بھڑک اٹھی اور شدید تباہی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں طالبان کا ٹینک تباہ ہو گیا، جب کہ دشمن اہلکار اپنے متعدد ساتھیوں کی لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کے تباہ کیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق فتنہ خوارج اور افغان طالبان کی اس بلاجواز اشتعال انگیزی کا سخت اور مؤثر جواب دیا گیا ہے، اور آئندہ بھی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News