اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی، عوام کا یہ تقاضا تھا کہ گیس کنکشنز کا اجرا کیا جائے لیکن اس وقت ہمیں صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت میں شامل تمام سیاسی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زائد تھا، مگر شب و روز محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
