
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں بھارت کی دوسری وکٹ 67 رنز پر گرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان میچ سے قبل ہینڈ شیک نہیں ہوا، جو روایتی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارت نے اننگ کا محتاط آغاز کیا مگر 48 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی، فاطمہ ثناء نے بھارتی اوپنر سمرتی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ بھارت کی دوسری وکٹ 67 رنز پر گری، سعدیہ اقبال نے پراتیکا راول کو بولڈ کیا۔
واضح رہے کہ جاری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمائمہ سہیل کی جگہ صدف شمس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News