
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ آپریشنز کیے، جن کے نتیجے میں فتنتہ الہندوستان سے وابستہ 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان آپریشنز کے ذریعے بھارتی پشت پناہی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچستان میں قیام امن کی خاطر اپنا خون پیش کیا۔ بھارت سپانسرڈ دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کی سرکوبی کے لیے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز ایک نمایاں کامیابی ہیں، جو پاکستان کے عزم اور طاقت کا مظہر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News