Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی

Now Reading:

پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیشرفت رکی ہوئی ہے کیونکہ ممکنہ خریداروں نے ایف بی آر کے 28 ارب روپے کے ٹیکس اور سول ایوی ایشن کے 7 ارب روپے کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔

یہ رکاوٹیں حکومت کی موجودہ بزنس فریم ورک کی بنیاد پر پی آئی اے کی فروخت کے عمل کو پیچیدہ بنا رہی ہیں۔

نجکاری کی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر فنان اللہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری نے اس معاملے پر تفصیلی بحث کی، جس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ پراسیس آئندہ ماہ شروع ہوگا، جس کے بعد دسمبر تک ٹرانزیکشنز اور بڈنگ کے عمل کو مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل اور پیرس میں پی آئی اے ہوٹل کی فروخت سے تقریباً 500 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، جو پی آئی اے کے قرضوں کو اتارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Advertisement

اس حوالے سے عثمان باجوہ نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل کی 17 منزلہ پرانی عمارت کو گرا کر 13 سے 14 لاکھ اسکوائر فٹ پر نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔

پی آئی اے کے پاس جہازوں کی مرمت کے لیے مناسب وسائل نہیں ہیں، جس کے باعث عالمی ہوابازی کمپنیاں پی آئی اے کو لنگڑا کر چلنے دینے کی خواہش مند ہیں۔

کراچی اور لاہور ایئرپورٹ پر پیسنجرز کی کیپیسٹی بڑھانے کے لیے تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کو یو اے ای کے ساتھ جی ٹو جی بنیادوں پر آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کی موجودہ مالی مشکلات اور اس کی نجکاری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں تیزی لانے کے لیے حکومت کو نیا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا تاکہ اس کے قرضوں اور واجب الادا رقوم کا فوری حل نکل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر