Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

Now Reading:

پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

کرکٹ آسٹریلیا نے نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) سے رابطہ کر لیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

 ٹوڈ گرین برگ نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے کہ اس کا ہم کوئی حل نکال لیں گے، بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لیے ہیں۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی این او سی ان ہی کھلاڑیوں کو دے گا جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔

پاکستان کی طرف سے بابراعظم، شاہین آفریدی،حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں اور لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر