
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال 2025 کا پہلا سپرمون آج کی رات آسمان پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے گا۔ پاکستان کی خلائی تحقیقاتی ادارے اسپارکو کے مطابق یہ نظارہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
اسپارکو کا کہنا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ آج کا چاند عام پورے چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
آج کا سپرمون زمین سے تقریباً 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اکتوبر کے اس سپرمون کا سیارہ زحل سے قریبی ملاپ بھی رات کے آسمان پر ایک دلکش اور نایاب نظارہ پیش کرے گا، جسے کھلی فضا میں بغیر کسی دوربین کے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اسپارکو کے مطابق 2025 میں کل تین سپرمون دیکھنے کو ملیں گے، جن میں سے پہلا آج 7 اکتوبر کو، دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 5 دسمبر کو نمودار ہوگا۔
ماہرین فلکیات نے شوقین افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خوبصورت مظہر فطرت کا مشاہدہ کھلی اور روشنی سے پاک جگہوں سے کریں تاکہ یہ نایاب فلکی لمحہ بھرپور طریقے سے دیکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News