
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کو پرائیویٹائز کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ مالی نقصان کے باوجود اس طرح کا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے۔
گزشتہ مالی سال میں آپریشنل اخراجات کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو 11 ملین ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا۔
ذرائع کے مطابق بورڈ انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کی طرز پر بگ بیش میں نجی سرمایہ کاری کے امکانات پر ضرور غور کر رہا ہے تاہم اسے پرائیویٹائزیشن سے تعبیر کرنا قبل از وقت ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ان قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ہم مالی نقصان کی تلافی کے لیے بگ بیش کو نجی ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جو نقصان ہوا وہ باعثِ تشویش نہیں ہے، اور ہم رواں سیزن میں ایشز سیریز کی میزبانی کر رہے ہیں، جس سے تمام مالی خسارے کی تلافی ممکن ہو جائے گی۔
گرین برگ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی مالی بنیادیں مستحکم ہیں اور بورڈ مستقبل کی حکمت عملیوں پر پراعتماد انداز میں کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News