Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل مکمل ہو گیا، جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے۔

کپتان شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق نے 57 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں امام الحق 17، بابر اعظم 16، اور محمد رضوان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 رنز اور سلمان علی آغا 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور دوسرے دن بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سمن ہارمر اور کیشور مہاراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم کی فیلڈنگ مایوس کن رہی، عبداللہ شفیق کے دو اور شان مسعود کا ایک کیچ ڈراپ کیا گیا، جس سے پاکستانی بلے بازوں کو فائدہ ملا۔

Advertisement

میچ کے آغاز سے قبل پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، جہاں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر آصف آفریدی کو شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے بھی دو تبدیلیاں کیں: کیشور مہاراج اور مارکو جینسن کو ریان مولڈر اور پرینلان سبرائن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر