Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت

Now Reading:

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت

ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جس میں شپنگ کارپوریشنزکےدرمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو دہائیوں بعد نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے اقتصادی و ترقیاتی تعلقات میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلہ دیش کے مشیرِ خزانہ نے کی۔

اجلاس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی تاکہ ڈھاکا کراچی کے راستے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

Advertisement

پاکستان اور بنگلہ دیش نے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے، حلال فوڈ اتھارٹی اور بنگلہ دیشی اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط، اور حلال مصنوعات کے معیار و سرٹیفکیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے میں “پاک بنگلہ دیش نالج کوریڈور” کے قیام اور بنگلہ دیشی طلبا کے لیے پاکستان میں 500 نئی، مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تجویز دی گئی۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک نے طبی اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر