Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار

Now Reading:

سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار

کین کمشنر سندھ نے صوبے بھر کی 33 شوگر ملوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ گنے کی کرشنگ کا آغاز لازمی طور پر یکم نومبر سے کیا جائے۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کی کاپی بول نیوز کو موصول ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سیکیورٹی اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) سندھ زون کے درمیان کرشنگ سیزن کے آغاز پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد شوگر ملز کو فوری طور پر بوائلرز گرم کرنے اور مشینری کو مکمل فعال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کین کمشنر سندھ نے خبردار کیا ہے کہ جو شوگر ملز کرشنگ کے آغاز میں تاخیر کریں گی، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آبادگاروں کو گنے کی قیمت کی بروقت ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے باعث سندھ میں گنے کی فصل بھرپور اور اچھی حالت میں ہے، جس پر کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement

کاشتکار حلقوں نے کرشنگ کے بروقت آغاز کو خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سال انہیں بہتر نرخ اور بروقت ادائیگی حاصل ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر