Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، فیملی اور ساتھیوں کے بیان سامنے آگئے

Now Reading:

کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، فیملی اور ساتھیوں کے بیان سامنے آگئے
کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، فیملی اور ساتھیوں کے بیان سامنے آگئے

کراچی : ایس آئی یو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عرفان کے ساتھیوں اور فیملی کے بیانات سامنے آگئے ہیں۔

ایس آئی یو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عرفان کے ساتھیوں اور فیملی نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

متاثرہ نوجوانوں کے مطابق انہیں عائشہ منزل کے قریب سے پولیس نے حراست میں لیا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو روز تک مختلف مقامات پر لے جایا گیا اور لاتوں و ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے دوران عرفان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان کی آنکھوں سے پٹیاں کھول دیں۔

فیملی کے مطابق مقتول بہاول پور سے کراچی سیر و تفریح کے لیے آیا تھا اور اس کے ساتھ تین بچے بھی تھے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پولیس نے چاروں نوجوانوں کو عائشہ منزل کے قریب سے مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا اور رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

فیملی کا کہنا ہے کہ 16 سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان پولیس کا تشدد برداشت نہ کر سکا اور سی آئی اے پولیس تھانے میں ہی دم توڑ گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق پولیس اہلکار عرفان کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ باقی دو زخمی بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی، ایس آئی یو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین اےایس آئی سمیت7اہلکاروں کومعطل کرکےواقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اہم ملاقات آج ہوگی ، ترجمان وائٹ ہاؤس
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر پہنچنے پر شاندار استقبال ، اہم ملاقاتیں ، گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا
کراچی پولیس اور جامعہ کراچی میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ، جاوید عالم اوڈھو
کے ڈبلیو اینڈ ایس سی کے شکایاتی سیل کے قیام کو ایک سال مکمل، میئر کراچی کا اصلاحات جاری رکھنے کا عزم
اس بار حج اخراجات کتنے ہونگے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ، پیکجز کا اعلان کر دیا گیا
وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر