Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

Now Reading:

سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ کے مطابق ٹائر جلانے اور ناقص پائرو لائسز پلانٹس سے فضا، مٹی اور پانی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ ان سرگرمیوں کے باعث سانس، دل اور اعصابی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔

زبیر چنہ نے بتایا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت نے ایسے تمام پلانٹس فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

صوبائی محکمہ ماحولیات نے سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (سب اسٹینڈرڈ فیول/ٹائرز کے استعمال کی ممانعت) رولز 2025 کے نام سے نئے قواعد کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس کے تحت سب اسٹینڈرڈ فیولز، ٹائر آئل اور غیرمحفوظ ایندھن کے استعمال، تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ان قواعد کے مطابق تمام پلانٹس کے لیے لائسنسنگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور اخراج کی حد کے تقاضے لازمی قرار دیے جائیں گے، جبکہ خلاف ورزی پر پلانٹس کی ضبطی، بھاری جرمانہ اور بندش کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

زبیر چنہ کے مطابق یہ اقدام ’سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014‘ کے تحت کیا گیا ہے اور صوبے میں پائیدار ترقی، صاف فضا اور محفوظ ماحولیاتی نظام کی جانب ایک عملی پیش رفت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر