
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2023 میں ملک بھر میں ہونے والے بڑے پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنل ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور کمپنی کی جانب سے دی گئی وضاحتیں نہ صرف غیر تسلی بخش بلکہ پاور بریک ڈاؤن کا جواز فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہیں۔
نیپرا کے مطابق بریک ڈاؤن کی مکمل ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا حقیقت کے منافی ہے، اور کے الیکٹرک کے اپنے سسٹم میں موجود کمزوریاں، تکنیکی خامیاں اور حفاظتی نظام کی ناکامی بھی اس بحران کا سبب بنی۔
اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 15 روز کے اندر جرمانے کی رقم جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ بلیک اسٹارٹ پلانٹس کی تیاری اور کارکردگی بھی ناکافی رہی، اور متعدد ٹرپنگ کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حفاظتی اقدامات مؤثر نہیں تھے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کو جواب دہی کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ ابتدائی سماعت 14 نومبر 2024 کو ہونا تھی، جو کے الیکٹرک کی درخواست پر مؤخر کر دی گئی، بعد ازاں 20 مارچ 2025 کو نیپرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں سماعت مکمل کی گئی، جس کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News