ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات سعودی فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینئر ارکان بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے وژن کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے ولی عہد کی ذاتی وابستگی اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
