
پاکستان کی بحری تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا، جب دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول (MSC MICOL) چیسن پورٹس پاکستان پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔
یہ ملک میں اب تک آنے والا سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز ہے، جس کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یوز (TEUs) ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان، جو کہ ملک کا واحد گہرے پانی والا کنٹینر ٹرمینل ہے، نے اس کامیاب برتھنگ کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے پورٹ انفراسٹرکچر کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی شپنگ انڈسٹری کو یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان اب میگا سائز کنٹینر جہازوں کو ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ایم ایس سی مِکول کی آمد عالمی شپنگ لائنز کے پاکستان کی بندرگاہوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور یہ ملک کے بحری شعبے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان مسلسل جدید آپریشنل مہارت اور انفراسٹرکچر کے نئے معیار قائم کر رہا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو خطے کا اہم ترین میری ٹائم حب بنانا ہے۔
بڑے جہازوں کو ہینڈل کرنے کی یہ صلاحیت پاکستان کی تجارتی کارکردگی میں بہتری، فریٹ لاگت میں کمی اور برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے میں براہِ راست کردار ادا کرے گی، جبکہ درآمدات بھی کم لاگت پر ممکن ہو سکیں گی جو بالآخر ملک کی معاشی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News