Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد

Now Reading:

کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد

کراچی میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور شہری زندگی میں خلل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت یہ فیصلہ نافذ کیا ہے، جو 18 اکتوبر سے 17 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گا۔

پابندی کا اطلاق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا، جس دوران تعمیراتی سامان لے جانے والے ڈمپرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی شہر میں آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

 صرف اشیائے ضروریہ کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

تعمیراتی سامان سے لدے ڈمپرز کو عام اجازت نہیں دی جائے گی، البتہ وہ ڈمپرز جن میں منظور شدہ ٹریکر نصب ہوں اور جن کا ڈیٹا کراچی ٹریفک پولیس کے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہو، انہیں صرف صنعتی علاقوں کے اندر نقل و حرکت کی مشروط اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک کے لیے تین مخصوص روٹس کی اجازت دی ہے، تاہم یہ اجازت ڈمپرز پر لاگو نہیں ہوگی۔

سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا جانے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی بزریعہ منزل پیٹرول پمپ یونس چورنگی، داؤد چورنگی سے 8000 روڈ جام صادق برج جا سکتے ہیں۔

نادرن بائی پاس، پراچہ چوک، اسٹیٹ ایوینیو روڈ،  سیمن چورنگی، سے گلبائی ماڑی پور روڈ جناح برج جانب کراچی پورٹ جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں، کراچی پورٹ سے ویسٹ ہارف اور مائی کلاچی روڈ کے ذریعے بھی مخصوص اوقات میں ہیوی گاڑیاں جا سکیں گی۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر