کراچی : ڈیفنس کے ایک گھر سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم واجد علی کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے سامنے آگئے۔
پولیس کے مطابق 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پانے والے اس ملازم کے چار بینک اکاؤنٹس اور کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرانے اور تمام مالی لین دین کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اب تک کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے چوری کی رقم سے کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ، ہری پور اور اسلام آباد میں پلاٹس خرید رکھے ہیں۔
پولیس کے مطابق چار بینک اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے ہیں جبکہ سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملزم نے چوری کی رقم سے ایک مسافر وین خریدی جو اسلام آباد اور ہری پور کے درمیان چل رہی ہے۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ معمر جوڑے نے واجد علی کو آٹھ برس قبل ملازمت پر رکھا تھا۔ شوہر کے انتقال کے بعد ملزم نے معمر خاتون کا اعتماد جیت کر ان کے بینک اکاؤنٹس، لاکرز اور مالی لین دین تک رسائی حاصل کی اور اسی دوران چوری شروع کی۔
پولیس کے مطابق بزرگ جوڑے کے بیٹے اور بیٹی بیرون ملک مقیم ہیں جو ہر ماہ والدین کو بھاری رقم بھیجا کرتے تھے۔
ملزم واجد علی کو گزشتہ روز تھانہ ساحل انویسٹیگیشن پولیس نے گرفتار کیا اور مزید تفتیش جاری ہے
۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
