
ایڈیلیڈ اوول : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے اپنے ون ڈے کیریئر کی نئی بلند ترین کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی بیٹر روہت شرما نے اپنے کیریئر میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے میچوں میں 1000 رنز مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
روہت نے یہ اعزاز ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا۔ روہت شرما کے ساتھ اس اعزاز کی دوڑ میں ویرات کوہلی بھی شامل تھے، جو فی الحال 802 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اگرچہ ویرات کوہلی نے کئی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پسند کرتے ہیں، مگر اعداد و شمار کے مطابق روہت شرما کا ریکارڈ ان سے بہتر ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ان کی اوسط 55 سے زائد ہے اور ان کی بہترین اننگز 171 رنز پر مشتمل ہے۔
ایڈیلیڈ کے دوسرے ون ڈے میں بھی روہت نے ٹیم کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا جبکہ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔
جس کے بعد روہت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔ انھوں نے 21 میچوں میں 1003 رنز بنائے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی 20 میچوں میں 802 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں بھارت کے لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر25 میچوں میں 740 رنز بنا کر تیسرے، ایم ایس دھونی21 میچوں میں 684 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News