اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، سیکریٹری دفاع اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی کے باعث حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تاہم اب ہم نے پی آئی اے کے معیار کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بین الاقوامی روٹس بحال ہو چکے ہیں اور برطانوی ہائی کمشنر کا تعاون اس عمل میں کلیدی رہا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مانچسٹر کیلئے پرواز کا آغاز ایک شاندار قدم ہے، پی آئی اے دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
