
محصورین غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے سخت ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عالمی صمود فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب اسرائیل کے جنگی جہازوں نے فلوٹیلا کے اطراف چکر لگائے، جس کے باعث فلوٹیلا نے اعلیٰ سطح کے حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔
118 nautical miles to Gaza. Last night, an Israeli warship circled the boats and launched a cyber attack, damaging devices and navigation — but flotilla keep sailing. This is the largest flotilla ever: 41 boats, grounded in international law and powered by global solidarity.… pic.twitter.com/noB7OgLRMN
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 1, 2025
عرب میڈیا کے مطابق 47 کشتیوں پر مبنی فلوٹیلا کی مرکزی کشتی “الما” کے قریب ایک اسرائیلی جہاز آیا اور اس کے تمام کمیونیکیشن سسٹمز اور انجن کو جام کر دیا، جس سے کشتی عارضی طور پر غیر فعال ہو گئی۔ بعد ازاں رابطہ بحال ہو گیا۔
فلوٹیلا نے سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا
فلوٹیلا کے منتظمین نے اٹلی کی جانب سے سفر روکنے کی درخواست کو “سبوتاژ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب “خطرناک زون” کے قریب پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ اسرائیل جلد اس کی پیش رفت کو روکنے کے لیے کارروائی کرے گا۔
Exclusive: Activists aboard the Sumud Flotilla send messages of love, solidarity, and hope to Gaza. United from 47 countries, they vow to break the siege in the largest flotilla of its kind.@sahatenglish pic.twitter.com/k740q1A4ZS
Advertisement— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 1, 2025
یہ فلوٹیلا 500 سے زائد کارکنان، قانون دان اور پارلیمنٹیرینز لے کر غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کی ممکنہ کارروائی
اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو روکنے کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔ توقع ہے کہ کشتیوں پر سوار کارکنان کو حراست میں لے کر اشدود بندرگاہ منتقل کیا جائے گا، اور کچھ کشتیوں کو سمندر میں ڈبو بھی دیا جا سکتا ہے۔ تقریباً 600 پولیس اہلکار اس آپریشن میں حصہ لیں گے۔
اٹلی کا موقف
اٹلی کے دفاعی وزارت نے کہا کہ ان کے جہاز صرف 150 بحری میل کے فاصلے تک فلوٹیلا کا ساتھ دیں گے اور پھر پیچھے ہٹ جائیں گے۔ اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے فلوٹیلا کو فوری طور پر سفر روکنے کی درخواست کی، تاہم منتظمین نے اٹلی کے بیانات کو ناکام بنانے کی کوشش قرار دیا۔
Footage from last night shows the Israeli navy was circling the flotilla — but you can’t intimidate a movement powered by global solidarity. All eyes on the #GlobalSumudFlotilla pic.twitter.com/EPOGIn1cnK
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 1, 2025
غزہ میں انسانی بحران
اسرائیل اور مصر نے 2007 سے غزہ پر مختلف سطح کی ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے۔ غزہ کی حماس انتظامیہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہونے والی لڑائی میں 66,000 سے زائد افراد شہید یا لاپتہ ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ حماس شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
All humanitarian ships heading towards the Gaza Strip need the protection of governments
charlesvillaa (IG) pic.twitter.com/Xn7DcuIVRj
— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 1, 2025
فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ انسانی امداد پہنچانے کے مشن کو جاری رکھیں گے اور غزہ کی صورتحال کے باعث رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے ہدف کی جانب بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News