
پرتھ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے 131 رنز کا ترمیم شدہ ہدف 21.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، تو بھارتی ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کے ابتدائی تین بلے باز صرف 18 رنز کا اضافہ کر سکے جو 2019 ورلڈ کپ کے بعد سب سے کم ابتدائی اسکور ہے۔
بارش کے باعث میچ دو مرتبہ رکا اور پھر دونوں ٹیموں کی اننگز کو 26، 26 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
بھارت نے 9 وکٹوں پر 136 رنز بنائے، جہاں کے ایل راہول 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز پراعتماد انداز میں آگے بڑھی۔ اوپنر جوش فلپ نے 37 رنز بنائے، جبکہ کپتان مچل مارش 46 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
میٹ رینشا بھی 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف صرف 21.1 اوورز میں حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں آسٹریلیا کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں برتری نمایاں رہی، جبکہ بھارت کے بیٹنگ لائن اپ کی ابتدائی ناکامی نے میچ کا رخ شروع ہی میں متعین کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News