Advertisement
Advertisement
Advertisement

علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

Now Reading:

علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، ٹرانس افغان اور اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے منصوبے خطے کو جوڑیں گے۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہا، انھوں نے کہا کہ کانفرنس نے دوطرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے اہم موقع فراہم کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا محور رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بڑھتی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی افادیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ گوادر کی طویل ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ کا حصہ ہیں، جبکہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں توجہ کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر مرکوز ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہا ہے، جس سے علاقائی روابط بڑھنے کے ساتھ معاشی و تجارتی انقلاب برپا ہوگا۔

وزیراعظم کے مطابق بڑے منصوبے خطے کی اقتصادی صلاحیتوں کو یکجا کریں گے اور تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں بلکہ ڈیٹا اور تکنیکی انضمام سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تجارت اور معیشت میں تعاون سب کے مفاد میں ہے اور پاکستان علاقائی ترقی کے اس عمل میں ایک فعال اور ذمہ دار شراکت دار کے طور پر کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
ایس ایس پی نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، سات اہلکار معطل
کراچی، پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت، فیملی اور ساتھیوں کے بیان سامنے آگئے
پاکستان سمیت 15 ممالک، عرب لیگ اور او آئی سی کی اسرائیلی قبضے و الحاق کے فیصلے کی مذمت
وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
ٹرمپ کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اہم ملاقات آج ہوگی ، ترجمان وائٹ ہاؤس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر