Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پنڈی ٹیسٹ میں ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ جاری، رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں پرانے ریکارڈز ٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، آصف آفریدی کے بعد رباڈا نے بھی ایک قدیم ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر کگیسو رباڈا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیل کر 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ان سے قبل پاکستانی اسپنر آصف آفریدی بھی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹر رباڈا 11ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے  اور صرف 61 گیندوں پر 71 رنز  کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سبقت دلانے میں کامیاب ہوئے۔

رباڈا نے اپنی اننگز کے دوران  4  چوکے اور 4 چھکے لگائے اور دسویں وکٹ کے لیے  متھوسامے کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔

رباڈا کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز اسکور کیے اور 71 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔

Advertisement

 اسی کے ساتھ رباڈا نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے  11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب  بڑا انفرادی اسکور کا 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

رباڈا  سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ برٹ وولگر کے نام تھا، جنہوں نے 1906 میں انگلینڈ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 11 ویں نمبر کے بیٹر  کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر کے پاس ہے، جنہوں نے  2013 میں ایشیز سیریز  ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف  98 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
آصف آفریدی نے ڈیبیو میچ میں 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا دیا، قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر