
نیپال کے بعد جین زی کا انقلاب اب افریقا پہنچ چکا ہے، جہاں افریقی ملک مڈغاسکر میں جنریشن زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا ہے، جبکہ صدر اینڈری راجولینا ملک سے فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے۔
فوجی ترجمان کرنل مائیکل راندریانرینا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ فوجی کونسل آئندہ 2 سال کے دوران اصلاحات اور نئے انتخابات کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
ملک بھر میں 20 روز سے جاری مظاہروں میں ہزاروں نوجوان شریک تھے جن میں اکثریت جنریشن زی (Gen Z) کی تھی۔ مظاہرین مہنگائی، کرپشن، خراب حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مڈغاسکر میں 25 ستمبر سے جاری مظاہروں میں اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے مڈغاسکر میں جمہوری عمل کے احترام پر زور دیتے ہوئے تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News