
ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر نے بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی (BCCI) کی جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ کو بھی اپنی گھٹیا سیاست کا شکار بنا چکا ہے، اور سچ برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتا۔
اے سی سی صدر محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ بولنے کا عادی ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگی، اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہوں۔ یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے، جس کا مقصد صرف اپنی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
AdvertisementThis fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ کھیل جیسے مہذب میدان میں بھی سیاست گھسیٹ کر خطے کے کرکٹ تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
بدقسمتی سے بھارت کرکٹ جیسے خوبصورت کھیل میں بھی سیاست لے آیا ہے۔ وہ اپنی انا کی خاطر ایشیا میں کھیل کے فروغ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
اے سی سی صدر نے ٹرافی سے متعلق بھی واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو اسی دن ٹرافی دینے کے لیے تیار تھا، آج بھی ہوں۔ اگر بھارت کو اتنی ہی ٹرافی کی طلب ہے تو آئے اور اے سی سی دفتر سے خود آ کر لے جائے۔ لیکن شاید انا اور تکبر نے ان کے قدم جکڑ رکھے ہیں۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت اسی طرح جھوٹ، پروپیگنڈے اور سیاست کے ذریعے کھیل پر قبضہ جمانا چاہتا ہے تو ایشیا کے دیگر ممالک خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ کرکٹ کھیل سب کا ہے، صرف بھارت کا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News