Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خفیہ اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پروکسی گروپ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی جس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ علاقے کو بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر