Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

Now Reading:

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی
فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 69 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

منیلا: فلپائن کے وسطی علاقے سیبو آئس لینڈ کے قریب آنے والے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہوگئی ہے جبکہ لگ بھگ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق 6.9 شدت کا یہ زلزلہ منگل کی رات 9 بج کر 59 منٹ پر شمالی سیبو کے شہر بوگو کے قریب آیا۔ زلزلے کے بعد کم از کم چار طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5 یا اس سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

فلپائن کے آفس آف سول ڈیفنس کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رافائیلیتو الیخاندرو نے منیلا میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ “ہمیں مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، صورتحال ابھی تک بہت خطرناک ہے۔ اب تک 69 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔”

زلزلے سے سیبو کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کئی عمارتیں گر گئیں، گھروں اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔ مقامی میڈیا نے ایسی فوٹیج نشر کی جس میں ایک پل زوردار جھٹکوں کے باعث ہل رہا تھا اور موٹرسائیکل سوار جان بچانے کے لیے ریلنگ پکڑنے پر مجبور ہوگئے۔

Advertisement

ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیزمولوجی (PHIVOLCS) نے سیبو، لیٹے اور بیلیران صوبوں میں ممکنہ سمندری لہروں سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن بحرالکاہل کے “رِنگ آف فائر” پر واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں عام ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر