راولپنڈی: جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا شامل تھے۔
اس کے علاوہ حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد بھی فائنل الیون کا حصہ تھے۔
جنوبی افریقا کی اننگز
جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 60 ، جارج لِنڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 ،صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی اننگز
جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ بابر اعظم صفر، کپتان سلمان علی آغا 2، عثمان خان 12، حسن نواز 3 ، فہیم اشرف ایک اور شاہین آفریدی 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاربن بوش نے 4 ، جارج لِنڈے نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کیلئے پاکستانی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی رنگ والی خصوصی کٹ پہنی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
