Advertisement
Advertisement
Advertisement

تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب

Now Reading:

تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، انصاف اور اصولی سفارت کاری پر مبنی عالمی توازن کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد سمپوزیم منعقد ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی منظرنامے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

چیئرمین سی جے سی ایس سی نے زور دیا کہ تصادم کی بجائے تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بقائے باہمی کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خطوں اور تہذیبوں کے سنگم پر واقع پاکستان ایک ایسے عالمی نظام کا خواہاں ہے جو تحمل، انصاف، مساوات اور مثبت شمولیت پر مبنی ہو۔

سمپوزیم میں تعلیمی اداروں کے ارکان، سرکاری افسران، غیر ملکی سفارت کار، کاروباری برادری کے نمائندے، طلبہ اور معروف جامعات کے اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے مؤقف کو سراہتے ہوئے پاکستان کے مؤثر اور متوازن سفارتی کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر