
کراچی: سندھ پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے، کچے کے نامور ڈاکوؤں کے گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شکارپور کے کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں انعام یافتہ اور خطرناک ڈاکو جن کا تعلق بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر گینگز سے ہے، اپنے جدید اسلحے سمیت سرینڈر کرنے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرینڈر کی مرکزی تقریب ایک روز بعد شکارپور پولیس گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس میں وزیر داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، سیکٹر کمانڈر رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران ڈاکوؤں کی بڑی تعداد خود کو قانون کے حوالے کرے گی، جسے شکارپور کچہ آپریشن میں تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News